ترال کے سیر جاگیر اور لون محلہ گائوں میں جنگجو مخالف اوپریشن شروع

17 مئ 2017 (05:55)

جنوبی کشمیر نیازحسین جے کے این ایس پولیس وفورسز نے سیر جاگیر ترال اور لون محلہ گائوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ تلاشی آپریشن جاری ہے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد 42آر آر ، ایس او جی پلوامہ نے سیر جاگیر ترال اور لون محلہ گائوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس وفورسز نے گھر گھر تلاشی کارروائی کے  دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیر جاگیر ترال کے ملحقہ گائوں کوبھی فورسز نے محاصرے میں لے کر لوگوں کے آنے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ سیر جاگیر ترال میں عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں جنہیں مار گرانے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے آس پاس گائوں کو بھی سیل کرکے جنریٹر نصب کئے گئے ہیں۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی کارروائی جاری تھی اس دوران عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

تبصرے