کشمیر پولیس کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار امن و امان کی بحالی کیلئے پولیس نے کافی قربانیاں دی ہیں :پولیس سربراہ

18 مئ 2017 (06:20)

سرینگرجموں وکشمیر پولیس کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ پوری ریاست میں پولیس بھرتی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ افرادی قوت کو بڑھایا جا سکے۔پلوامہ میں بھرتی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس کسی بھی چیلنج کا مقابلہ  کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست خاص کروادی کشمیر میں امن و امان کی بحالی کیلئے پولیس نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ ڈاکٹر ایس پی وید کے مطابق ریاست میں عسکریت پسندی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ پولیس سربراہ نے یقین دلایا کہ جموںوکشمیر پولیس بھرتی مہم کو شفاف طریقے سے انجام دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ حقداروں کا اُن کا حق مل سکے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست خاص کروادی کشمیر میں دن بدن حالات معمول پر آرہے ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ جموںوکشمیر پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ اس سلسلے میں اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔

تبصرے