عالمی عدالت کے دائرے اختیار کو تسلیم نہیں کرتے :پاکستان

18 مئ 2017 (06:20)

اسلام آباد ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ ویانا کنوینشن کے مطابق پاکستان چند معاملات پر عالمی عدالت کا دائرکار تسلیم نہیں کرتا اور اسی معاہدے کے مطابق کلبھوشن یادیو کا معاملہ بھی عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے جاری ہونے والے فیصلے کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا اوراب بھی کہتے ہیں کہ عالمی عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر حکم امتناعی آج جاری کیا جب کہ بھارتی میڈیا کئی روز قبل ہی یہی پروپیگنڈا کررہا تھا بھارت کو پہلے ہی اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادو نے ایک بار نہیں 2 بار اپنے جرائم کو اعتراف کیا لیکن بھارت اپنی دہشت گردی اور جاسوسی جیسے جرائم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم بھارت کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

تبصرے