زخمی پولیس اہلکار کی حالت نازک

18 مئ 2017 (06:22)

سرینگرکے این ایسجنوبی قصبہ اونتی پورہ میں سنگباری کے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکار کی حالت صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بٹہ گنڈ ۔خانقاہ روڑ پر بدھ کی شام کو مدورہ اونتی پورہ کے مقام پر نوجوانوں نے مشتعل ہو کر پولیس کی ایک پارٹی پر شدید پتھرائو کیا ،جسکی زد میں آکر پولیس اہلکار ریاض احمد زخمی ہوا ۔مذکورہ اہلکار کو پہلے مقامی اسپتال میں علاج ومعالجہ کیلئے داخل  کیا گیا ،جہاں سے اُنہیں تشویشناک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سرینگر منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار اُس پولیس پارٹی کا حصہ تھا ،جو ترال میں کریک ڈائون اور تلاشی کارروائی کا حصہ تھی ۔

تبصرے