جموں وکشمیر ملک کی اقتصادی تاریخ کا ایک حصہ بن رہا ہے:درابو

18 مئ 2017 (06:22)

سرینگر 14ویں جی ایس ٹی کونسل کے دو روزہ اجلاس کے شروع ہونے پر ریاستی وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے کہا ہے کہ یہ تواریخی اجلاس ریاست جموں وکشمیر کو ملک کی اقتصادی تواریخ کا ایک حصہ بنائے گی۔ انہوںنے کہا کہ ریاست اب قومی پالیسی سازی کا ایک اہم حصہ بن گئی ہے جسے تواریخ میں درج کیا جائے گا۔ ایک سرکاری ترجمان کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ نے ریاستی حکومت کو یقین دلایا کہ مرکز ریاست کی خصوصی پوزیشن کا احترام کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں جی ایس ٹی عمل آوری کا نظام از سرنو ترتیب دینے کے حوالے سے اسے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

تبصرے