مرکزی وزیر خزانہ نے وزیرا علیٰ سے ملاقات کی مقامی تجارتی یونٹوں کیلئے قرضوں کا نظام از سر نو تشکیل دینے کی وزیرا علیٰ کی وکالت

18 مئ 2017 (06:22)

سرینگر مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کل سرینگر میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی۔ ایک سرکاری ترجمان کے مطابق محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر خزانہ کے ساتھ ریاست کو ملنے والی رقومات کے عمل خاص طور سے وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا اور اس منصوبے کے تحت رقومات کی بروقت اور متواتر واگذار ی کا مطالبہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے ارون جیٹلی کو پچھلے برس کے دوران نامساعد حالات کی وجہ سے مقامی کار خانہ داروں خاص طور سے نوجوان کار خانہ داروں کو ہوئے بھاری نقصان  کے بارے میں بھی جانکاری دی اور کہا کہ ان کار خانہ داروں کو دئیے جانے والی قرضوں کی سہولیات کو ازسر نو تشکیل دیا جانا چاہئے۔

تبصرے