ہوٹل کے کمرے سے  پی ڈی پی لیڈر کے بھائی کی لاش برآمد

18 مئ 2017 (06:24)

سرینگر سرینگر میں جمعرات کو ایک ہوٹل کے کمرے سے برسراقتدار جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ﴿پی ڈی پی﴾کے ایک رہنما کے بھائی کی لاش برآمد کی گئی۔ مہلوک کی شناخت 36 سالہ ریاض احمد ڈار ساکنہ ہندواڑہ کپواڑہ کے بطور کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک ریاض احمد پی ڈی پی زون صدر  ہندواڑہ محمد شفیع ڈار کے بھائی تھے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈلگیٹ میں واقع ہوٹل منالی میں جمعرات کی صبح اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب کچھ لوگوں نے ہوٹل کے ایک کمرے میں ریاض احمد کو مردہ حالت میں پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک ریاض احمد ہوٹل کے کمرے میں اپنے بھائی محمد شفیع کے ساتھ رہ رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ قانونی اور طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد مہلوک کی لاش لواحقین کے سپرد کی گئی۔

تبصرے