سپریم کورٹ میں طلاق ثلاثہ پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

18 مئ 2017 (06:24)

نئی دہلییو این آئی سپریم کورٹ نے تین طلاق پر تمام فریقوں کی دلیل پوری ہونے کے بعد کل اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ چیف جسٹس جے ایس کیہر کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ 11 مئی سے روزانہ اس معاملے کی سماعت کر رہی تھی۔ طلاق ثلاثہ کے  مسئلے پر سماعت کل مکمل ہونے کے بعد بنچ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ حکومت کی طرف سے اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے گزشتہ سوموار کے روز سماعت کے دوران دلیل دی تھی کہ اگر عدالت عظمی تین طلاق کے رواج کو ختم کر تی ہے تو حکومت تین طلاق اور مسلمانوں کی شادی سے متعلق امور کو سیکولر نقطہ نظر سے منضبط کرنے کیلئے قانون بنانے کو تیار ہے ۔اس معاملے میں اصل درخواست دہندہ سائرہ بانو کی جانب سے آج امت چڈھا نے آئینی بنچ کے سامنے اپنی دلیل پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں تین طلاق گناہ ہے ۔آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کی جانب سے منگل کو سینئر وکیل کپّل سبل نے تین طلاق کو 1400 سال پرانا رواج اور عقیدے ﴿آستھا﴾ کا معاملہ قرار دیا تھا۔

تبصرے