پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے پر اتفاق کرلیا ہے

09 اگست 2017

اسلام آباد/پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے ۔ پاکستانی اخبار ڈان میں شائع خبر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دہشت گردی کے خلاف اور دیگر چیلنجوں سے مل کر لڑنے پر اتفاق ظاہر کیا۔پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق مسٹر غنی نے مسٹر عباسی کو وزیر اعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ مسٹر غنی نے پرامن طریقے سے اقتدار کی تبدیلی کے لئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پاکستان میں جمہوریت کیلئے اچھا تھا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے مسٹر غنی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کیلئے خطرہ ہے اسلئے اس کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیکورٹی اور استحکام کیلئے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔

تبصرے