پولیس اور نکسلی تصادم میں سیکورٹی فورس کا ایک جوان مارا گیا

15 مئ 2017 (05:51)

بیجا پورچھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور کے باسا گُڑا تھانہ علاقہ میں پولیس اور نکسلیوں کے مابین انکاؤنٹر میں ایک جوان ہلاک ہوگیا اور دو جوان زخمی ہوگئے ، جنہیں ہیلی کاپٹر سے بہتر علاج کیلئے رائے پور روانہ کیا گیا۔ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ایل دھرو نے بتایا کہ باساگڑا تھانہ سے اسپیشل ٹاسک فورس اور ضلع پولیس فورس کی مشترکہ ٹیم سرچنگ پر نکلی ہوئی تھی کہ باسا گڑا پہاڑی پر گھات لگائے نکسلیوں نے پولیس فورس پر اچانک حملہ کیا۔ دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی، فائرنگ میں دو جوان زخمی ہوگئے ۔ زخمی جوانوں کو بہتر علاج کیلئے ہیلی کاپٹر سے روانہ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ جب پارٹی واپس آ رہی تھی تو باسا گڑا سے کچھ دور نکسلیوں نے پولیس فورس پر کل رات پھر حملہ کیا جس سے اسپیشل ٹاسک فورس کا ایک جوان سلد اپادھیائے زخمی ہوگیا۔ رات ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر دستیاب نہیں ہوپایا اور آج صبح زخمی کو ہیلی کاپٹر سے رائے پور روانہ کیا جا رہا تھا کہ راستے میں اس کی موت ہوگئی۔مسٹر دھرو نے بتایا کہ شہید جوان سلد اپادھیائے اترپردیش کا رہنے والا ہے ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اس کے آبائی گاؤں روانہ کی جا ئے گی۔

تبصرے