شام میں داعش کی فائرنگ میں سات ہلاک

15 مئ 2017 (05:52)

بیروترائٹر شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں شدت پسند تنظیم داعش کی زبردست فائرنگ میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ۔برطانیہ میں واقع سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حکومت کہ سرکاری قبضہ والے اضلاع میں کل بھی شدت پسندوں کے حملے مسلسل جاری ہیں۔ دیر الزور صوبے کے بیشتر حصوں پر داعش کا قبضہ ہے ۔ اس کے ہوائی اڈے پر شامی سکیورٹی فورسز کا مکمل کنٹرول ہے ۔ شدت پسندوں نے ان اضلاع پر گزشتہ دو سال سے قبضہ کررکھا ہے ۔ شامی حکومت اور اس کے حامی روس اس علاقے میں فضائی راستے سے باقاعدہ ا مدد پہنچاتے رہے ہیں۔ ان علاقوں میں دو لاکھ لوگ رہتے ہیں جو کھانے اور ادویات کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔

تبصرے