امریکہ کا سعودی عرب کے ساتھ ہتھیاروں کا سب سے بڑا معاہدہ

21 مئ 2017 (06:06)

دبئی/ امریکہ اور سعودی عرب نے اپنے تعلقات کومزید مضبوط کرنے کیلئے 350ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں 110ارب ڈالر کا اب تک کا ہتھیاروں کا سب سے بڑا معاہدہ بھی شامل ہے ۔ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے شاہ سلمان کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے ۔وائٹ ہاؤس کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کا اب تک کا یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے ۔