27 فرورى 2017

سرینگر/ کے این ایس /’’اپریل اور مئی کے مہینوں کے دوران الیکشن گہماگہمی متوقع ‘‘ہے کیونکہ پنچایتی انتخابات اور2پارلیمانی نشستوں کے ضمنی چنائوکرانے کوریاستی سرکارنے ہری جھنڈی دکھادی ۔معلوم ہوا کہ نئے پنچایتی وارڈوں کی حد بندی سے متعلق نوٹیفکیشن اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں جاری کی جائے گی جبکہ ووٹر فہرستوں کو بھی مار چ کے اواخر تک حتمی شکل دی جارہی ہے۔اس دوران معلوم ہواکہ الیکشن کمیشن آف انڈیاکی

اہم خبریں

علاقائی

ڈاکٹر جیتندر نے 15 سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح کیا پی ایم جی ایس وائی کے تحت کاموں کومعیار کے مطابق عمل میں لانے کانعیم اختر کا زور
26 فرورى 2017

جموں/وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں خطے کے 15 حلقوں میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت عملائے جانے والے سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ۔ اس موقعہ پر تعمیراتِ عامہ کے ریاستی وزیر نعیم اختر ، وزیر مملکت سنیل شرما ، ارکانِ قانون سازیہ اعجاز احمد خان ، دلیپ سنگھ پریہار ، شکتی راج پریہار ، دیناناتھ بھگت ، جیون لال ، نیلم کمار لنگے ، پون کمار گپتا ، رنبیر سنگھ پٹھانیہ اور ممتاز احمد خان بھی موجود تھے ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پی ایم جی ایس وائی کے دوسرے مرحلے میں جموں خطے کیلئے 362 سکیمیں عملائی جا رہی ہیں جن میں 26 پُل بھی شامل ہیں ۔ ڈوڈہ ۔ اودھمپور ۔ کٹھوعہ پارلیمانی حلقے کی 222 پی ایم جی ایس وائی سکیموں میں 1857.80 کلو میٹر مسافت والی سڑکیں شامل ہیں

نقطہ نظر

سرینگرجموںشاہراہ قابل بھروسہ نہیں رہی
07 فرورى 2017

 سوموار 6فروری شام کو محکمہ ٹریفک حکام کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر جہاں جہاں پسیاں اور چٹانیں گری تھیں وہاں ان کو مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے صاف کیاگیا اور اس کے بعد ادھمپور اور جموں میں درماندہ چھوٹی گاڑیوں کو سرینگر کی طرف روانگی کی اجازت دی گئی ۔لیکن جو لوگ میلوں پیدل چل کر اور زبردست مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد یہاں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے نے سڑک کی جو حالت بتائی وہ سن کر رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ۔

قومی

روس کے سفیرکداکن کا بھارت میں انتقال
26 جنورى 2017

نئی دہلی/یواین آئی/ہندوستان میں روس کے سفیر الیگزینڈر کداکن کا کل یہاں انتقال ہوگیا۔ مسٹر کداکن 68سال کے تھے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق صبح آٹھ بج کر 56منٹ پر حرکت قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہوگیا۔ ہندوستان روس دوستی کے مضبوط حامی مسٹر کداکن روسی سفارتی سروس میں 1972میں آئے اور سروس کے 21سال نئی دہلی میں روسی سفارت خانے میں مختلف عہدوں پر رہے ۔ان کی تازہ تقرری 2009میں ہوئی تھی۔اس سے پہلے وہ 1999سے 2004کے درمیان بھی ہندوستان میں روس کے سفیر رہے ۔

کھیل

سرینگر پولیس کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد- افتتاحی دوستانہ میچ میں رعناواری ریڈنے رعناواری بلویزکیخلاف جیت درج کی
26 فرورى 2017

 سرینگر /جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے دلشاد اسٹیڈیم رعناواری سرینگر میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا ا افتتا ح ایک وستانہ میچ سے کیا ۔ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے سرینگر میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتا ح کیا گیا تاکہ نوجوانوں کے ہنرکو نکھار ا جائے۔ افتتاحی میچ کے دوران یس۔ ایس۔ پی سرینگر جناب امتیاز اسماعیل میر ، ایس۔ پی نارتھ سرینگر ، ایس۔ پی ساوتھ سرینگر اور ایس۔ پی حضرت بل سرینگر موجود تھے۔ افتتاحی دوستانہ کرکٹ میچ دلشاد اسٹیڈیم رعناواری سرینگر میں رعناواری بلویز اور رعناواری ریڈ کرکٹ ٹیموںکے معابین کھلا گیا جس میں رعناوار ی ریڈ نے جیت درج کی ۔

بین الاقوامی

ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیرکے حکم نامے پر دستخط کئے - میکسیکو نے ٹرمپ کی دیوار تعمیر سے پہلے گرا دی، امریکی فیصلے کی مذمت
26 جنورى 2017

واشنگٹن/امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور امریکہ کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے اے بی سی نیوز ٹی وی چینل کو دیے ایک انٹرویو میں کہا کہ میکسیکو کودیوار تعمیر کاصد فیصد خرچ واپس کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت فوری طور پر اس منصوبے پر عمل شروع کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کو مسدود کرنے سے غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کے اسمگلروں کو روکا جا سکے گا۔ قابل ذکر ہے کہ میکسیکو اور امریکہ کی سرحد پر دو ہزار میل طویل دیوار کی تعمیر کرانا ٹرمپ کے انتخابی وعدوں میں سے ایک تھا۔