امرناتھ یاترا کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کی ہدایت وزارت داخلہ نے 27ہزار اضافی فورسز اہلکار تعینات کرنے کو بھی منظوری دی

23 مئ 2017 (06:09)

سرینگر/الفانیوز / نئی دلی میں سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ کی اہم ترین میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ریاست کے چیف سیکریڑی بی بی ویاس ، ڈائریکٹر جنرل پولیس مسٹر ایس پی وید اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ کی صدارت داخلہ سیکریڑی راجیو مہریشی نے کی ۔جوکہ وزرات داخلہ کے مشیر بھی ہیں ۔ اس میٹنگ میں امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کا تذکرہ کیا گیا اور خدشہ ظاہر کیا گیا کہ جنگجووں اور سنگبازاس بار امرناتھ یاترا کیلئے سب سے بڑ ا خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں