پولیس اہلکاروں کیلئے ہیلتھ سہولیات  ترجیحات میں شامل: پولیس سربراہ

17 مئ 2017 (05:59)

سرینگرریاستی پولیس سربراہ ایس پی وید نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کیلئے ہیلتھ سہولیات ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے سرینگر میں پولیس اسپتال میں آرٹ آڈیٹوریم کا افتتاح کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈا کٹر ایس پی وید نے بدھ کو پولیس اسپتال سری نگر میں ریاستی آرٹ آڈیٹوریم کا افتتاح کیا ۔جدید خطوط پر اُستوار آڈیٹوریم اسپتال کے آپریشن تھیٹر کیساتھ رابطے میں رہے گا ۔یہاں 100افراد کیلئے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔یہ خصوصی آڈیٹوریم مختلف سر جیوں اور دیگر سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جائیگا ۔ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ اس آڈیٹوریم کا استعمال طبی تحقیقی کیلئے استعمال کریں گے ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ریاستی پولیس سربراہ ایس پی وید نے کہا کہ پولیس اہلکاروںکیلئے ہیلتھ سہولیات ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سری نگر اور جموں کے پولیس اسپتالوں میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ان کا کہناتھاجاری صفحہ ۱۱ پر

تبصرے