کولمبو ٹیسٹ میںپجارا اور رہانے کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت نے تین وکٹ پر 344 رن بنائے

04 اگست 2017

کولمبو/ چتیشور پجارا ﴿ناٹ آؤٹ 128﴾ اور اجنکیا رہانے ﴿ناٹ آؤٹ 103﴾ کی بہترین سنچریوں اور ان کے درمیان چوتھے وکٹ کے لئے 211 رن کی ناٹ آؤٹ ساجھے داری کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن تین وکٹ پر 344 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے سنگھالي کھیل کلب میدان پر ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور دن کے اختتام پر وراٹ کا یہ فیصلہ مکمل طور پر درست ثابت ہوا۔پجارا نے اس دن کو اپنے لئے خاص بنا لیا۔ان کا یہ 50 واں ٹیسٹ میچ تھا جس کا جشن انہوں ناٹ آؤٹ سنچری بناکر منایا۔پجارا کے کیریئر کی یہ 13 ویں سنچری تھی۔ پجارا نے گزشتہ گالے ٹیسٹ میں بھی سنچری بنائی تھی ۔رہانے نے اپنے 39 ویں ٹیسٹ میں نویں سنچری بنائی۔رہانے کو طویل عرصے سے ایک عدد سنچری کا انتظار تھا کیونکہ ان کی پچھلی سنچری آٹھ اکتوبر 2016 کو اندور میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنی تھی ۔ پجارا اور رہانے نے چوتھے وکٹ کے لئے 51.1 اوور میں 211 رن کی ڈبل سنچری شراکت کر کے ہندستان کو تین وکٹ پر 133 رنز کی نازک صورت حال سے بھی نکال لیا۔پجارا نے 225 گیندوں پر ناٹ آوٹ 128 رن میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ رہانے نے 168 گیندوں پر ناٹ آوٹ 103 رن میں 12 چوکے لگائے ۔گزشتہ میچ کے سنچری میکر شکھر دھون اس بار 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بیماری سے نکل کر ٹیم میں شامل ہوئے لوکیش راہل نے 57 رن بنائے ۔گالے کی دوسری اننگز میں سنچری بنانے والے وراٹ اس بار 13 رنز ہی بناسکے ۔ہندستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لنچ تک 28 اوور کے کھیل میں ایک وکٹ پر 101 رن بنا لئے تھے ۔اوپنگ میں پہلے سے امید کے مطابق ابھینو مکند کو باہر رکھا گیا اور اوپننگ میں شکھر دھون اور لوکیش راہل کو اتارا گیا۔پچھلی اننگز میں ڈبل سنچری سے صرف 10 رن دور رہے دھون اس بار صرف 35 رن ہی بنا سکے جبکہ دوسرے سرے پر بیماری سے واپس لوٹے راہل لنچ تک 73 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگا کر 52 رنز بنا کر کریز پر تھے ۔دھون اور راہل نے پہلے وکٹ کے لئے 56 رن کی ساجھے داری کی۔لنچ تک پجارا نے 14 رن بنائے تھے ۔دھون نے 37 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 35 رنز کی اننگز کھیلی لیکن 10 ویں ہی اوور میں دلرووان پریرا نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر کے ہندستان کا پہلا اہم وکٹ نکال دیا۔ حالانکہ اس کے بعد اگلے 18 اوور تک راہل اور پجارا نے ٹک کر بلے بازی کی اور کوئی دوسرے وکٹ نہیں گرنے دیا اور لنچ تک دوسرے وکٹ کے لئے ناٹ آؤٹ 45 رن شامل کر لیے ۔لنچ کے بعد ہندوستانی اننگز کچھ دیر کے لیے لڑکھڑائي لیکن پھر پجارا اور رہانے نے ٹیم کو سنبھال لیا۔چائے کے وقفہ تک ہندوستان کا اسکور 58 اوور کے کھیل میں تین وکٹ پر 238 رن پہنچ چکا تھا۔پجارا 89 رنز اور اجنکیا رہانے 41 رنز بنا کر کریز تھے ۔لنچ کے بعد ہندستان نے 24 رنز کے وقفے میں راہل اور وراٹ کے وکٹ گنوائے ۔راہل 82 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے ۔راہل کا وکٹ لنچ کے فورا بعد ہی 109 کے اسکور پر گر گیا۔ہندستان کو تیسرا جھٹکا 133 کے اسکور پر لگا جب وراٹ آؤٹ ہو گئے ۔

تبصرے