جڈیجہ آخری ٹیسٹ کیلئے معطل

08 اگست 2017

دبئی/ بین الاقوامی کرکٹ کونسل ﴿آئی سی سی﴾ نے دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ بولر ہندستان کے رویند جڈیجہ کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا مجرم پاتے ہوئے انہیں سری لنکا کیخلاف پلیکیل میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے معطل کر دیا ہے ۔آئی سی سی نے جڈیجہ کو سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو غلط طریقے سے تھرو پھینکنے کا مجرم پایا گیا اور پھر انہیں پلی کیل ٹیسٹ کیلئے معطل کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور تین نااہلی پوائنٹس بھی ان کے کھاتے میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔یہ واقعہ ہفتہ کا ہے جب جڈیجہ نے 58ویں اوور کی آخری گیند پر فیلڈنگ کرتے وقت بلے باز کی جانب تھرو پھینکا جبکہ بلے باز کریز میں موجود تھا۔اس کے بعد میدانی امپائر نے جڈیجہ کی تھرو کوخطرناک سمجھا۔اس کے بعد میدانی امپائر بروس کسنفورڈ اور راڈ ٹکر، تیسرے امپائر رچرڈ النگورتھ اور چوتھے امپائر روچیرا پلیاگرگے نے ہندوستانی بولر پر الزام لگایا۔

تبصرے