بھارت میں خواتین کا بھی آئی پی ایل ہونا چاہیے ہم نے اہم لمحوں میں گھبرا کر خطاب گنوادیا:متالی

24 جولاٸ 2017 (08:28)

'لندن /بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج نے خواتین کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی تلاش، ان کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر لانے کیلئے انڈین پریمیئر لیگ ﴿ا?ئی پی ایل﴾ کی طرز پر خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی کپتان کا یہ بیان گذشتہ روز ویمن ورلڈ کپ 2017 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کے ہاتھوں 9 رنز کی شکست کے بعد سامنے آیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق متھالی راج کی ٹیم پورے میچ میں چھائی رہی لیکن میچ کے اختتامی مراحل میں انگلش باؤلر آنیہ شرب سول نے میچ کی کایا پلٹ دی۔

پی سی بی کو ورلڈ الیون میں چند بڑے کرکٹرز کی شمولیت کی امید آئی سی سی کے زیر اہتمام ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

23 جولاٸ 2017 (07:29)

لاہور/ ﴿ یو این آئی ﴾ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل﴿آئی سی سی﴾ کے زیر اہتمام ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چند بڑے کرکٹرز کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے ۔ورلڈ الیون کے دورے میں تین ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے جنہیں انٹرنیشنل میچ کا درجہ حاصل ہو گا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک اور جنوبی افریقی اسٹار ہاشم آملہ ورلڈ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔