ہندوستان ،لبنان کی جگہ نیپال سے میچ کیلئے رابطہ کیا ہے  دوستانہ بین الاقوامی میچ چھ جون کو ممبئی میں کھیلا جا سکتا ہے

17 مئ 2017 (06:02)

نئی دہلیہندوستانی فٹ بال ٹیم نے لبنان کے ساتھ دوستانہ میچ منسوخ ہونے کے بعد نیپال سے رابطہ قائم کیا ہے اور امید ہے کہ وہ اے ایف سی کپ 2019 کوالیفائنگ کی تیاریوں کے لیے اب نیپال فٹ بال ٹیم کے ساتھ یہ بین الاقوامی میچ کھیلے گا۔ہندوستان اور نیپال کے درمیان یہ دوستانہ بین الاقوامی میچ چھ جون کو ممبئی میں کھیلا جائے سکتا ہے ۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن ﴿اے آئی ایف ایف﴾ نے لبنان کی جگہ نیپال سے اس میچ کے لیے رابطہ قائم کیا ہے ۔ آل نیپال فٹ بال فیڈریشن ﴿اے این ایف اے ﴾ کی سرکاری ویب سائٹ کی طرف سے دیہ اطلاع دی گئی ہے ۔یہ دوستانہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے ایشین کپ 2019 کی تیاریوں کے لحاظ سے اہم ہے ۔ہندوستان کو 13 جون کو کرغستان سے یہ کوالیفائنگ میچ کھیلنا ہے ۔ہندوستان کو پہلے سات جون کو لبنان کے ساتھ دوستانہ بین الاقوامی میچ کھیلنا تھا لیکن ویزا وجوہات کے سبب یہ میچ منسوخ ہو گیا ہے ۔ اس کا اعلان اے آئی ایف ایف نے منگل کو کیا تھا۔لبنان کی جانب سے دوستانہ میچ منسوخ کئے جانے کے بعد اے آئی ایف ایف نے کہا تھا کہ وہ اب اس کی جگہ متبادل ٹیم تلاش کررہی ہے جو اتنے کم وقت میں اس کے ساتھ یہ میچ کھیل سکے ۔

تبصرے