کراچی میں پرو ریسلنگ کی تیاریاں،4 خواتین ریسلرز بھی ان ایکشن ہونگی  ریسلنگ مقابلوں کیلئے ویڈ بیریٹ سمیت 19 غیر ملکی ریسلرز پاکستان پہنچ گئے

17 مئ 2017 (06:03)

کراچی ریسلنگ کے شوقین پاکستانیوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم،غیر ملکی ریسلرز کے درمیان ماردھاڑ سے بھرپور مقابلے کل سے کراچی میںشروع ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے مقابلے سجانے کی تیاریاں مکمل ہیں،پہلا رنگ کراچی کے’’کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس‘‘میں بنا دیا گیا جہاں غیرملکی پہلوان ایک دوسرے کو زیر کرنے کیلئے داؤ پیج دکھائیں گے،پاکستانی پہلوان بادشاہ خان اورغیر ملکی ریسلرز نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا ہے،ان کا کہنا ہے یہاں آنا ان کے لیے خوشی کا باعث ہے،ریسلنگ کا میلہ صرف کراچی والوں کیلئے نہیںبلکہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی غیرملکیوں ریسلز کے درمیان جوڑ پڑے گا اور ریسلنگ کے شوقین افراد کو بھرپور مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔پرو ریسلنگ چیمپئن شپ میں 4 خواتین ریسلرز بھی شرکت کریں گی،جو اپنی حریف کو ہارنے کیلئے داؤ پیج کا استعمال کریں گی،خاتون ریسلر اینجلس بمبیٹاکا کہنا تھا میں سب کو اڑا کر رکھ دوں گی۔پاکستان میں ہونے والے ریسلنگ کے مقابلوں شرکت کرنے کیلئے معروف ریسلرز ٹائنی آئرن اور ویڈ بیریٹ سمیت19غیر ملکی ریسلر ز کراچی پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچیمیں کل بروز﴿بدھ ﴾ کو انٹرنیشنل ریسلنگ کا رنگا رنگ میلہ سج گیا ہے ،اس ریسلنگ میلے میں غیر ملکی مرد ریسلرز کیساتھ ساتھ 4 غیر ملکی خواتین بھی ایکشن میں نظر آئیں گی جبکہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے پاکستان آنیوالے مرد ریسلرز میں ٹائنی آئرن اور ویڈ بیریٹ شامل ہیں۔پروفیشنل ریسلنگ سرکٹ میں شامل واحد شہرت یافتہ پاکستانی پہلوان بادشاہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ریسلنگ مقابلے ہونے پر وہ کافی خوش ہیں جبکہ دوسری جانب منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پروفیشنل ریسلنگ مقابلے ملک میں ریسلنگ کی ترقی کی جانب بڑا قدم ہے۔واضح رہے کہ ریسلرز کل کراچی میں زور آزمائی کرنے کے بعد 19مئی کو لاہور اور 21مئی کو اسلام آباد میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کریںگے۔

تبصرے