راجیو گاندھی مہیلا وکاس اسکیم کا قبضہ ہٹانے کا حکم

08 اگست 2017

امیٹھی/یو این آئی/ ریاست کا نظام بدلنے اور بھارتیہ جنتا پارٹی ﴿بی جے پی﴾ کی حکومت آنے کے بعد مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے امیٹھی ممبر اسمبلی راہل گاندی کو انہیں کے گڑھ میں مات دینے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ دراصل ایس ڈی ایم تلوئی نے راجیو گاندھی چیریٹبل ٹرسٹ کی جانب سے جائس میں لی گئی ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کی زمین پر چلنے والی راجیو گاندھی مہیلا وکاس اسکیم کی رضاکار تنظیم کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ضلع کے بہادر پور بلاک میں واقع جائس قصبے میں راجیو گاندھی چیریٹبل ٹرسٹ کی جانب سے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے نام پر زمین الاٹ کی گئی تھی۔ جس پر ووکیشنل ٹریننگ سنٹر نہ چلا کر راجیو گاندھی مہیلا وکاس پروجیکٹ کے ذریعہ رضاکار تنظیم چلائی جا رہی تھی۔ اس پروجیکٹ کے سلسلے میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ضلع انتظامیہ سے سوال کیا تھا۔ بعدازاں پروجیکٹ منیجر کو تین بار نوٹس جاری ہونے کے بعد بھی تحصیل انتظامیہ کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ اس کے بعد تحصیل انتظامیہ نے خواتین تنظیم کو بے دخل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

تبصرے