وزیراعظم کو 103سالہ خاتون نے راکھی باندھی

08 اگست 2017

نئی دہلی/یواین آئی/ رکشا بندھن کے موقع پر کل 103سالہ بیوہ خاتون محترمہ شربتی دیوی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر گئیں اور وزیراعظم نریندر مودی کی کلائی پر راکھی باندھی۔ محترمہ شربتی دیوی نے تقریباً 50سال پہلے اپنا بھائی کھو دیا تھا اور وہ انہیں ہمیشہ خاص طور پر راکھی کے موقع پر یاد کرتی ہیں۔ ان کے بیٹے نے وزیراعظم کو خط لکھا۔ نتیجتاً وزیراعظم نے محترمہ شربتی دیوی اور ان کے کنبے کو کل اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔ محترمہ شربتی دیوی وزیراعظم سے مل کر اور انہیں راکھی باندھ کر انتہائی مسرور تھیں۔ انہوں نے انتہائی خوشگوار ماحول میں گفتگو بھی کی۔ سماج کے مختلف طبقوں کی خواتین اور بچیوں نے بھی رکشا بندھن کے موقع پروزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کی کی کلائی پر راکھی باندھی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر بچیوں کو مبارک باد اورتمام لوگوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔

تبصرے